bilawal-bhutto31

قائداعظم کی سیاسی سوچ اور فلسفے پر عمل پیرا ہیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد (گلف آن لائن)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی قائداعظم کی سیاسی سوچ،فلسفے پر عمل پیرا ہے، کبھی آئین و پارلیمان کی بالادستی، شہریوں کے حقوق پر سودے بازی نہیں کی۔

قائداعظم کے 75ویں یومِ وفات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ قائد اعظم صدیوں میں پیدا ہونے والے کرشماتی لیڈر اور سیاسی مدبر تھے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی قائداعظم کی سیاسی سوچ اور فلسفے پر عمل پیرا ہے،کبھی آئین و پارلیمان کی بالادستی، شہریوں کے حقوق پر سودے بازی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم کا جمہور دوست نظریہ اور جدید اسلامی فلاحی ریاست کا ویژن مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آیئے عہد کریں ہم کسی مصلحت اور سمجھوتے کے بغیر بابائے قوم کے بتائے راستے پر چلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں