bilawal-bhutto

لیول پلیئنگ فیلڈ کسی کیلئے ہے اور کسی کیلئے نہیں،یہی میرا اعتراض ہے،بلاول بھٹو

سکھر (گلف آن لائن) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ لیول پلیئنگ فلیڈ کسی کیلئے ہے اور کسی کیلئے نہیں،یہی میرا اعتراض ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے،ہم الیکشن کمیشن سے ہی درخواست کریں گے کہ انتخابات وقت پر ہوں۔بلاول بھٹو نے معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہر کسی کا مسئلہ مہنگائی،غربت اور بیروزگاری ہے۔

معاشی مسائل کا حل عوامی راج ہے اور عوامی راج تب ہو گا جب انتخابات کروا کر عوامی نمائندوں کو وفاق میں بٹھائیں گے۔ معاشی بحران کی وجہ سے ملک میں جرائم بڑھتے جا رہے ہیں،معیشت کے حالات برے ہیں جس کا اثر لاءاینڈ آرڈر پر بھی ہوتا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ دہشت گرد دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں؟۔

تمام سیاسی جماعتیں کہتی تھیں کہ دہشت گردوں سے بات چیت کی جائے،لیکن پیپلز پارٹی کا م¶قف تھا کہ ریاست کی رٹ قائم کرنا ہو گی ورنہ یہ بے قابو ہو جائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ عوام کا قصور نہیں عمران خان نے آئی ایم ایف پروگرام لینے سے منع کیا،یہ بھی عوام کا قصور نہیں کہ ہماری حکومت کو آئی ایم ایف پروگرام لینے میں 6 ماہ لگے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے بجلی چوری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے چوری وہ کر رہے ہیں جہاں بجلی بنتی ہے۔ تھرپارکر تو سندھ میں ہے،سستی بجلی تو وہاں کے لوگوں کو ملنی چاہیئے،ہمیں نا انصافی کو ایڈریس کرنا ہے اگر ایسا نہ کر سکے تو مسائل حل نہیں ہوں گے۔

کراچی میں آٹھ گھنٹے بجلی استعمال نہیں ہوتی لیکن بل ایسے آتے ہیں جیسے 24 گھنٹے بجلی استعمال ہو رہی ہے،جو لوگ غلط فیصلوں میں ملوث ہیں ان کا احتساب ہونا چاہیے۔

دوسری جانب رہنما پیپلز پارٹی اور سابق رکنِ پنجاب اسمبلی حسن مرتضٰی نے مسلم لیگ ن کی قیادت کا نام لئے بغیر کڑی تنقید کرتے کہا کہ پنجاب میں افسران ایک جماعت کی مرضی کے لگ رہے ہیں۔جن کو اتحادی کہتے ہیں ان کی بھی جڑیں کاٹتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں