kapil-sharma

کپل شرما نے صبا قمر کی وائرل ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کر دی

ممبئی (گلف آن لائن) بھارت سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ کامیڈین کپل شرما نے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کا ایک وائرل کلپ شیئر کیا ہے۔

گزشتہ دنوں پاکستانی اداکارہ صبا قمر نجی ٹی وی کے ایک شو کی مہمان بنیں جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سمیت کیرئیر پر گفتگو کی۔

اسی شو کے دوران بات چیت کرتے ہوئے صبا قمر نے کہا کہ خوش انسان ہمیشہ دوسروں کو خوشی دیتا ہے جب کہ ناراض انسان دوسرے سے ناراض ہی رہتا ہے۔

اداکارہ کے کہے گئے ان جملوں کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے مداحوں نے کافی سراہا اور صبا کے اس بیان کو حقیقت قرار دیا۔اب کپل شرما نے بھی یہ ہی وائرل ویڈیو کلپ اپنے انسٹاگرام اکا¶نٹ کی اسٹوری پر شیئر کیا۔

بھارتی کامیڈین نے شیئر کردہ کلپ کو تالیاں بجانے والے ایموجیز سے سراہا اور لکھا کہ یہ بالکل سچ بات ہے۔کپل شرما کا ویڈیو پر یہ ردعمل سوشل میڈیا پر خاصہ وائرل ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں