nawaz-sharif

نوازشریف کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کریں گے؛رانا مبشر اقبال

کاہنہ (گلف آن لائن)نوازشریف کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کریں گے؛رانا مبشر اقبال، مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف جب پاکستان کی دھرتی پر قدم رکھیں گے تو وزیر اعظم کا پراٹول ہوگا ،نااہل کرنے والے حیران رہ جائیں گے، یہی مقافات عمل ہے،

آج پرویز مشرف کا جا نشین سب سے بڑا دشمن میاں نواز شریف کے پاو¿ں پکڑنے کو تیار ، اگلے وزیر اعظم چوتھی بار بھی میاں نوازشریف مسائل سے پریشان قوم کی امیدوں کا محور میاں نواز شریف، واپسی پر شاندار استقبال کرنے کے لیئے بے قرار ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءسابق وزیر اعظم کے مشیر رانا مبشر اقبال ن لیگیوں اور میڈیا سے گفتگو میں کر رہے تھے،

اس موقع پر رانا اشرف، رانا ارشاد منہاس،، تنویر چاو¿، عدیل صاحبزادہ بھی موجود تھے، انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ روز لندن سے میاں نواز شریف کی واپسی کی21اکتوبر کو وطن واپسی کی اطلاع پر ن لیگیوں کے ڈیروں پر شیروں کا تانتا بند ھ گیا اور مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، میاں نواز شریف کی تمام شیروں کا سلام اور الیکشن کی تیاری کریں اور تمام ن لیگی متحد ہوکر اپنی تمام رنجشوں کو بھلا کر اس مشکل گھڑی میں پاکستان کی بقا اور عوامی مسائل پر توجہ دیں،

یہ حقیقت ہے کہ میاں نواز شریف کی واپسی کا اعلان سن کر تمام کارکنو ں میں خو شی کی نئی لہر پیدا ہو گئی ہے،مسلم لیگ ن کاہرکارکن اپنے قائد کے شاندار استقبال کےلئے بے قرار ہے،انہو ں نے کہاکہ نواز شریف کی وا پسی سے مسلم لیگ ن میں نئی جان پیدا ہو گی اور یہ پورے ملک میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں