pak-srilank

پاکستان ٹیم ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سپر فور راﺅنڈمیں اپنا تیسرا میچ سری لنکا کے خلاف 14 ستمبر کوکھیلے گی

کولمبو (گلف آن لائن) ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے 16 ویں ایڈیشن میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کی میزبانی پاکستان اور سری لنکا کر رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے سپر فور راﺅنڈ کا پانچواں میچ ایشیا کپ کے دونوں میزبان ممالک پاکستان اور دفاعی چیمپئن سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان 14 ستمبر کو آر پریما داسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن 2 بج کر 30 منٹ پر شروع ہو گا۔ پاکستان کی ٹیم سپر فور راﺅنڈ میں دو میچز کھیل چکی ہے جس میں اس کو ایک میں فتح جبکہ ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑ ا ہے۔ پاکستان ٹیم کے لئے بری خبر یہ ہے کہ مایہ ناز فاسٹ باﺅلرز نسیم شاہ اور حارث رﺅف فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔

بھارتی ٹیم کے خلاف سپر فور راﺅنڈ کے تیسرے میچ میں بھارتی اننگز کے دوران پاکستان ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حارث ر¶ف اور نسیم شاہ انجری کے باعث گرا¶نڈ سے باہر چلے گئے تھے یہی وجہ تھی کہ وہ پاکستان کی اننگز میں بیٹنگ کرنے بھی نہیں آسکے تھےاور دونوں کھلاڑیوں کے ایشیا کپ کے آئندہ میچز سے باہر ہونے کے امکانات موجود ہیں، فائنل میں پہنچنے کی صورت میں پاکستان کو دو میچز کھیلنے ہوں گے۔

پاکستان کا سپر فور مرحلے میں آئندہ میچ 14 ستمبر کو دفاعی چیمپئن سری لنکا سے کولمبو میں ہوگا۔سری لنکا کی ٹیم کو داسن شاناکا لیڈ کر رہے ہیں جبکہ پاکستان ٹیم مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔یہ ایشیا کپ کا 16 واں ایڈیشن ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 17 ستمبر کو آر پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

سری لنکن ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں ہے۔ بھارتی ٹیم کو سب سے زیادہ 7 مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ سری لنکن ٹیم 6 مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے جبکہ پاکستان کی ٹیم 2مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔ٹورنامنٹ کا سپر فور مرحلہ 15 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں