Naseem-shah

ایشیاکپ،بھارت کیخلاف میچ میں انجری،نسیم شاہ اسکواڈ سے باہر

لاہور (گلف آن لائن)ایشیاکپ میں سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ زمان خان کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایشیاکپ میں سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل زمان خان نے نسیم شاہ کی جگہ 17 رکنی اسکواڈ کا جوائن کرلیا ہے۔

زمان خان بدھ کی صبح کولمبو پہنچ چکے ہیں ۔فاسٹ بولر نسیم شاہ بھارت کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے انکے کندھے میں چوٹ آئی تھی، ٹیم کے میڈیکل پینل کی جانب سے ان کی نگرانی جاری ہے، آئی سی سی ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے نسیم شاہ کو آرام کروایا گیا۔

دوسری جانب بھارت کے خلاف ہی میچ میں حارث رئوف نے بھی بالنگ نہیں کروائی تھی تاہم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ وہ تیزی سے بہتر ہورہے ہیں۔ٹیم کے ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ دونوں فاسٹ بالرز ہمارا اثاثہ ہیں اور ٹیم کا میڈیکل پینل ان سب سے اہم ورلڈ کپ سے قبل بہترین ممکنہ دیکھ بھال فراہم کررہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں