moula-jutt

فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

اوسلو (گلف آن لائن)ناروے میں ہونے والے سالانہ بالی ووڈ فلم فیسٹیول میں فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے بہترین ایوارڈ حاصل کرلیا۔

فلم ساز بلال لاشاری نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ان کی فلم کو ناروے میں ہونے والے ‘بالی ووڈ فلم فیسٹیول’میں بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔دی لیجنڈ آف مولا جٹ واحد پاکستانی فلم تھی جس کی فیسٹیول میں اسکرینگ ہوئی۔

اس سے قبل بھارتی فلموں کی نمائش کی جاتی ہے اور انہیں ہی ایوارڈز دیے جاتے ہیں لیکن اس بار اس میں واحد پاکستانی فلم کو بھی پیش کیا گیا۔دوسری جانب دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی کاسٹ میں شامل مرزا گوہر رشید نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے ہدایتکار بلال لاشاری کو مبارکباد دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں