russia-america

روس کا 2 امریکی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

ماسکو / واشنگٹن (گلف آن لائن) روس کے دوامریکی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دینے پر امریکہ نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے دوامریکی سفارتکاروں کو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر نان گراٹا قرار دے کر 7 روز میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس میں امریکی سفارت خانے کے فرسٹ سیکرٹری جیفری سلن اور دوسرے سیکرٹری ڈیوڈ برنسٹین نے روسی شہر ولادی ووسٹوک میں امریکی قونصل خانے کے سابق ملازم سے رابطہ رکھا جسے اس سال کے شروع میں گرفتار کیا گیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق ملازم پر یوکرائن میں روس کی فوجی کارروائی اور متعلقہ اموربارے امریکی سفارت کاروں کے لئے معلومات جمع کرنے کا الزام تھا۔

دوبری جانب سفارتکاروں کی بے دخلی پر امریکی محکمہ خارجہ نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتکاروں کی بے دخلی میرٹ کے بغیر ہے، روس نے تعمیری سفارتکاری کے مقابلے میں تصادم کاانتخاب کیا ہے، روسی اقدام کا مناسب جواب دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں