jobiedon-sons

بائیڈن مشکل میں پڑ گئے، بیٹے پر فرد جرم عائد

واشنگٹن (گلف آن لائن) امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پلی بارگین ختم ہونے پر امریکی محکمہ انصاف نے امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر 3الزامات پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

ہنٹر بائیڈن پر غیر قانونی نشہ استعمال کرنے کے دوران ڈیلر کو دھوکا دے کر آتشیں اسلحہ خریدنے اورپولیس کو گمراہ کرنے کے لئے جھوٹا بیان قلم بند کرانے کے الزامات ہیں جن پر 10 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب جو بائیڈن کے خلاف ہا¶س سپیکر کی جانب سے مواخذہ کی کارروائی کا معاملہ اور شدت اختیار کرنے کا امکان ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر ہنٹر بائیڈن کو سزا ہوئی تو یہجو بائیڈن کی دوبارہ صدر بننے کی انتخابی مہم پر بری طرح اثر انداز ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں