murtaza-songi

وزیراطلاعات کی کوششیں ،سینئر صحافی ظفر وزیر کو خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم

اسلام آباد (گلف آن لائن)نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی کوششوں سے وانا سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی ظفر وزیر کو خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کر دی گئی ،

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو صحافی ظفر وزیر کے علاج معالجہ کیلئے خط تحریر کیا تھا،نگران وفاقی وزیر اطلاعات کی درخواست پر خیبر پختونخوا حکومت سینئر صحافی ظفر وزیر کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرے گی،

صحافی ظفر وزیر کی ہارٹ سرجری پر آنے والے تمام اخراجات حکومت خیبر پختونخوا اٹھائے گی،صحافی ظفر وزیر 2004ءسے قومی میڈیا کے لئے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، وہ کچھ عرصہ سے دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں،صحافی ظفر وزیر کی اوپن ہارٹ سرجری 22 نومبر کو ہونی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں