kinza

کنزہ ہاشمی بھی یو اے ای کا گولڈن ویزا حاصل کرنے میں کامیاب

لاہور (گلف آن لائن) پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔

ڈرامہ‘عشق تماشہ‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے گولڈن ویزا ملنے کی خوشخبری اپنے سوشل میڈیا اکا¶نٹس پر جاری کی گئی ایک پوسٹ کے ذریعے دی۔

مذکورہ پوسٹ میں اداکارہ سیاہ شرٹ اور سفید ٹرا¶زر میں ملبوس ہوکر متحدہ عرب امارات کے حکام کے ہمراہ کھڑی ہیں اور ان سے گولڈن ویزا لے رہی ہیں۔

انہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ مجھے ایک ایسے ملک سے گولڈن ویزا حاصل کر کے بے حد فخر محسوس ہورہا ہے جس کو میں ہمیشہ اپنا دوسرا گھر کہتی آئی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں