jack

امن مذاکرات کے لئے حوثیوں کو سعودی عرب کی دعوت قابل تعریف ہے،وائٹ ہاﺅس

واشنگٹن(گلف آن لائن)وائٹ ہاوس نے حوثیوں کو امن مذاکرات کی دعوت دینے پر سعودی عرب کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اس حالیہ اقدام کےلیے سعودی قیادت کو سراہتے ہیں اور عمان کی قیادت کی جانب سے اہم کردار پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو یمنی فریقین اور اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر امن کوششوں میں سفارتی سپورٹ کی فراہمی پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ امن ہمارا پہلا آپشن تھا اوراب بھی پے اور اس کے حصول کےلیے سب کو کام کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں