shahsalmanrelief

شاہ سلمان ریلیف سنٹر نے لیبیا میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی

طرابلس(گلف آن لائن)سعودی امدادی ادارے شاہ سلمان مرکز برائے ریلیف و انسانی امداد نے العربیہ کو بتایا ہے کہ لیبیا کے لیے امدادی سرگرمیاں شروع کردیں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ سلسلہ دو ماہ تک جاری رہ سکتاہے۔

امدادی سرگرمیوں میں خوراک اور پناہ گاہوں کی فراہمی پر توجہ دی جائے گی۔مرکز نے مزید کہا کہ اس معاملے پر کام کرنے والی مختلف ایجنسیوں کے ساتھ مل کر مختلف ترجیحات اور ضروریات کا تعین کرکے امداد بھیجی جائے گی۔

شاہی عدالت کے مشیر اور کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کے جنرل سپروائزر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے کہا کہ کھلے دل سے امداد فراہم کرنے کی ہدایت خادم حرمین شریفین کی جانب سے برادر اسلامی ملکوں کو امداد کی فراہمی میں توسیع کی ایک کڑی ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ مرکز کی طرف سے لیبی عوام کو یہ امداد لیبیا کے ریڈ کریسنٹ اور وہاں کام کرنے والی متعدد بین الاقوامی انسانی تنظیموں کے ساتھ مل کر فراہم کی جائے گی تاکہ اسے جلد از جلد متاثرہ افراد تک پہنچایا جا سکے۔ یاد رہے لیبیا میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں