sarafraz-bhagti

وزیر داخلہ حکومت چین کی دعوت پر کانفرنس آف گلوبل پبلک سکیورٹی کوآپریشن فورم 2023 میں شرکت کریں گے

اسلام آباد (گلف آن لائن)نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی چار روزہ دورے پر چین چلے گئے،وزیر داخلہ حکومت چین کی دعوت پر کانفرنس آف گلوبل پبلک سکیورٹی کوآپریشن فورم 2023 میں شرکت کریں گے۔یہاں جاری بیان کے مطابق تین روزہ کانفرنس چین کے صوبے جیانگ سو کے شہر لیانیونگینگ میں منعقد ہو گی۔کانفرنس میں 50ممالک کے 400 نمائندگان شرکت کریں گے۔

کانفرنس میں گلوبل پبلک سکیورٹی ایشوز زیر بحث آئیں گے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام، ماہرین اور سکالرز بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔دورے کے دوران وزیر داخلہ چینی اعلی حکام سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی، معاشی اور سکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانے پرگفتگو بھی ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں