مرتضیٰ وہاب

کراچی میں انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے دن رات کوشش کر رہے ہیں،بیرسٹرمرتضیٰ وہاب

کراچی(گلف آن لائن)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رات گئے شہر کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔مرتضی وہاب نے چینیسر گوٹھ میں بننے والی نئی سڑک کے کام معائنہ کیا۔میئر کراچی نے پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان روڈ پر کام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے دن رات کوشش کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں