وزیر خزانہ

حکومت مضبوط معیشت کیلئے، توانائی کے شعبہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہے، ڈاکٹر شمشاد اختر

اسلام آباد (گلف آن لائن)نگرانوزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ حکومت مضبوط معیشت کیلئے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے، توانائی کے شعبہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہے، معیشت کی خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے حکومتی ملکیتی اداروں کی شفافیت اور گورننس میں بہتری ضروری ہے۔

اتوار کو وزارت خزانہ کے آفیشل ایکس اکائونٹ سے جاری ٹوئٹ میں کہا گیا کہ نگراں وزیر خزانہ سے کراچی میں پی بی سی کے وفد نے ملاقات کی جس کے دوران وفد کی جانب سے نگراں حکومت کی طرف سے سمگلنگ کی روک تھام، ایکسچینج کو درست سمت لانے اور عالمی مالیاتی فنڈ کی معاونت کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کوسراہا۔

ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ مضبوط معیشت کے لئے حکومت ٹیکس بیس کو بڑھانے اور توانائی کے شعبہ سے متعلق مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے ریاستی ملکیتی اداروں میں شفافیت اور گورننس کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے معاشی خوشحالی ممکن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں