ورلڈ کپ 2023

ورلڈ کپ 2023،پی سی بی نے قومی ٹیم کی مینجمنٹ کا اعلان کردیا

لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے ورلڈ کپ 2023 کیلیے قومی ٹیم کی مینجمنٹ کا اعلان کردیا۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کے منیجر کے طور پر ریحان الحق فرائض سر انجام دیں گے۔اعلامیے کے مطابق ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر، ہیڈ کوچ گرانٹ براڈبرن، بیٹنگ کوچ اینڈریو ہیوٹک جبکہ مورنے مورکل بولنگ کوچ ہوں گے۔پی سی بی نے آفتاب خان کو فیلڈنگ کوچ، عبدالرحمان کو اسسٹنٹ کوچ، ڈاکٹر سہیل سلیم کو ٹیم ڈاکٹر، ڈریکس سائمن اسٹرینگتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ مقرر کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران قومی ٹیم کے میڈیا منیجر احسن افتخار ناگی ہوں گے جبکہ عثمان انوری سیکیورٹی منیجر کے فرائض انجام دیں گے۔پی سی بی نے مقبول بابری کو سائیکالوجسٹ، طلحہ اعجاز کو اینالسٹ اور ملنگ علی کو مساجر مقرر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں