چینی صدر

چینی صدر کی جانب سے چینی عوام کو قومی دن کی مبا رکباد

بیجنگ (نیوز ڈیسک) عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 74ویں سالگرہ کے موقع پر جمعرات کے روز عظیم عوامی ہال میں ایک استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے استقبالیہ میں شرکت کی اور ایک اہم تقریر کی۔

اپنے خطاب میں انہوں نے پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی جانب سے، ملک کے تمام قومیتوں کے لوگوں، چینی پیپلز لبریشن آرمی اور مسلح پولیس فورس کے کمانڈروں اور سپاہیوں کو، خراج تحسین پیش کیا ۔ جمہوری پارٹیوں اور پارٹیوں سے وابستگی کے بغیر افراد؛ ہانگ کانگ اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے ہم وطنوں، تائیوان میں رہنے والے ہم وطنوں اور بیرون ملک مقیم چینیوں کو تہہ دل سے چین کے قومی دن کی مبارک باد پیش کی۔

اپنے خطاب میں صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ میں بین الاقوامی دوستوں اور ان تمام ممالک کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو چین کی جدید کاری کی حمایت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں