کمار سانو

بالی ووڈ میں سیاست کا سامنا کیا، سب سے اہم چیز کام ہے، کمار سانو

ممبئی (نیوز ڈیسک)کیدار ناتھ بھٹا چاریہ المعروف کمار سانو سن نوے کے عشرے کے بالی ووڈ گلوکار نے کہاہے کہ بالی ووڈ میں سیاست کا سامنا کیا، سب سے اہم چیز کام ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انہیں انڈسٹری میں پائی جانے والی سیاست کا بھی سامنا کرنا پڑا اور یہ اب بھی درپیش ہے لیکن ایسی صورتحال کا سامنا بطور ایک انفرادی آدمی یا ایک سچے آرٹسٹ کے طور پر کرنا چاہیے۔مغربی بنگال میں پیدا ہونے اور فلم عاشقی، دیوانہ اور بازی گر جیسی ہٹ فلموں کے لیے اپنی گلوکاری کے حوالے سے شہرت کے حامل کمار سانو نے کہا کہ میں نے 10 گیت کورس کی شکل میں سنے اور جب ان گائیکوں سے میں ملا تو انہوں نے میرا بڑی گرمجوشی سے استقبال کیا، ان میں کچھ لوگ کوئی بات کر رہے تھے لیکن ہمیں ردعمل دینے کی ضرورت نہیں تھی۔

کمار سانو کے مطابق ہمیں اپنے ردعمل کا اظہار اپنی گائیگی اور فن سے کرنا ہوتا ہے، ممبئی کی فلمی دنیا میں صرف ایک چیز اہم ہے اور وہ کام ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم اپنا جواب کام کے ذریعے دیتے ہیں، لہذا کسی غیر ضروری لڑائی کا حصہ نہیں بننا چاہیئے، میرے بڑی فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ بڑے ہیروز کا اپنا ایک ذاتی سرکل اور لابی ہوتی ہے۔کمار سانو نے کہا کہ اگر آپ اس لابی میں جگہ بنالیں تو پھر یہ لابی آپ کو کام دینا شروع کردیتی ہے، اس سے باہر میری طرح کے خودار لوگ ہوتے، میں کسی کے پاس کام مانگنے نہیں گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں