ایچ ای سی

وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی اہم ترین آسامی کے انٹرویوز ایک بار پھر ملتوی

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی اہم ترین اسامی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر (ای ڈی) کے انٹرویوز ایک بار پھر ملتوی کر دئیے گئے۔پانچ برس سے خالی ای ڈی کی اسامی پر انٹرویوز کو مذاق بنا دیا گیا۔امیدواروں کو رات گئے ای میل کے ذریعے آگاہ کیا گیا کہ ناگزیر وجوہات کی وجہ سے انٹرویو ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

گزشتہ 5 برس میں 7 مرتبہ ای ڈی کی اسامی کے لیے اشتہار دیا جا چکا ہے تاہم اس عہدے پر مستقل تقرری ہو ہی نہیں پا رہی ہے جس کی وجہ وفاقی وزارتِ تعلیم اور ایچ ای سی حکام کے درمیان اختلافات اور کنٹرول کی جنگ ہے۔

اس مرتبہ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار نے ای ڈی کی تقرری کے لیے سنجیدہ کوشش کی تاہم گزشتہ ماہ انہیں وزیرِ اعظم نے کیوبا بھیج دیا اور انٹرویو کی تاریخ ملتوی کرنی پڑی لیکن اب وزارتِ تعلیم کے اعتراض اور تشویش کے بعد 5 اکتوبر کو ہونے والے انٹرویوز ایک بار پھر ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں