چین

جوہری آلودہ پانی کا سمندر میں اخراج جاپان کا نجی معاملہ نہیں ہے، چین

ٹو کیو(نیوز ڈیسک) ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کی جانب سے فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کی دوسری کھیپ کو سمندر میں چھوڑنے کے حوالے سے جاپان میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے نشاندہی کی کہ جاپان عالمی برادری کی شدید مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑ کر جوہری آلودگی کا خطرہ پوری دنیا تک منتقل کر رہا ہے جس کی چین سخت مخالفت اور مذمت کرتا ہے۔ہفتہ کے روز
ترجمان نے کہا کہ جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کا تعلق سمندری ماحول اور انسانی صحت سے ہے۔ یہ کسی بھی طرح جاپان کا نجی معاملہ نہیں اور نہ ہی اس کا فیصلہ جاپان تنہا کر سکتا ہے۔

جاپان میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ ہم ایک بار پھر جاپانی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ جاپانی عوام اور بین الاقوامی برادری کی مخالفت اور سنگین خدشات پر غور کرے اورہمسایہ ممالک کے ساتھ مکمل مشاورت اور ٹھوس روابط سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کی موثر شراکت کی بنیاد پر ایک طویل مدتی ، موثر بین الاقوامی نگرانی کا طریقہ کار قائم کرےاور جوہری آلودہ پانی کے مسئلے سے ذمہ دارانہ طریقے سے نمٹے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں