سچن ٹنڈولکر

میری سیمی فائنلسٹ ٹیمیں بھارت، آسٹریلیا انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ہیں، سچن ٹنڈولکر

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اور لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کے حوالے سے اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق بتا تے ہوئے کہا ہے کہ میری سیمی فائنلسٹ ٹیمیں بھارت، آسٹریلیا انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے ، گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ سے قبل سچن ٹنڈولکر ٹورنامنٹ کی ٹرافی لیکر گرائونڈ میں داخل ہوئے اور ٹورنامنٹ کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا۔ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سب کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے ورلڈکپ میں اپنی چار ٹاپ ٹیموں کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ میری سیمی فائنلسٹ ٹیمیں بھارت، آسٹریلیا انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ہیں۔ٹنڈولکر نے کہاکہ بھارتی ٹیم یقینی طور پر ٹاپ فور میں جگہ بناتی ہے کیونکہ بھارتی ٹیم بہت اچھی متوازن ٹیم ہے۔لٹل ماسٹر نے کہاکہ بھارت کی طرح آسٹریلیا کا توازن بھی اچھا ہے اور میری تیسری ٹیم انگلینڈ ہے کیونکہ انگلش ٹیم بھی ایک مضبوط ٹیم ہے، انگلینڈ کی ٹیم تجربے اور کچھ نئے چہروں کا امتزاج ہے۔

سابق بھاتی کپتان نے کہاکہ میری چوتھی ٹیم نیوزی لینڈ ہے جس نے پچھلے دو ورلڈکپ کا فائنل کھیلا ہے، نیوزی لینڈ کا ٹریک ریکارڈ بہت اچھا ہے اور کیویز ورلڈ چیمپئین شپ میں اچھا کھیلتے ہیں، میں تو انہیں سیمی فائنل میں پہنچتا ہوا دیکھتا ہوں

اپنا تبصرہ بھیجیں