سینئر اداکار جاوید شیخ

سینئر اداکار جاوید شیخ 69برس کے ہو گئے،اہل خانہ کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹیں گے

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کے سینئر اداکار جاوید شیخ 69برس کے ہو گئے ، آج (اتوار ) اپنی سالگرہ کا کیک اہل خانہ کے ہمراہ کاٹیں گے ۔فلم ، ٹی وی اور ریڈیو کے سینئر اداکار ، پروڈیوسر اور ہدایاتکار جاوید شیخ 8اکتوبر 1954ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے ،ان کا اصل نام شیخ جاوید اقبال ہے۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈرامہ ”شمع ”سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا ۔

انہوں نے ”ان کہی” سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ جاوید نے 1974ء میں فلم ”دھماکہ”سے لالی ووڈ میں قدم رکھا جبکہ بطور ڈائریکٹر ان کی پہلی فلم ”مشکل”تھی جس کے بعد انہوں نے چیف صاحب، یس باس،یہ دل آپ کا ہوا اورکھلے آسمان کے نیچے جیسی فلمیں تخلیق کیں ۔ وہ اردو اور پنجابی زبانوں کی فلموں میں کام کر چکے ہیں ۔

انہوں نے بالی ووڈ کی بھی متعدد فلموں میں کام کیا ، اوم شانتی اوم ،جنت اور سلام نمستے سمیت متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں ۔ جاوید شیخ کے بعد ان کے صاحبزادے شہزادشیخ اوربیٹی مومل شیخ بھی اداکاری کے شعبے میں اپنی پہچان بناچکے ہیں۔ ان کے ایک بھائی سلیم شیخ بھی شوبز سے وابستہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں