لاہور بورڈ

لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانی نتائج جاری کر دیئے

لاہور (نیوز ڈیسک) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانی نتائج جاری کر دیئے۔ بورڈ حکام کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات میں 1 لاکھ 68 ہزار سے زائد طلبا نے شرکت کی جن میں سے 97 ہزار 100 طلبا نے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔

حکام نے بتایا ہے کہ امتحان میں کامیابی کا تناسب 57 فیصد سے زائد رہا جبکہ 71 ہزار بچے فیل ہوگئے۔ بورڈ حکام کے مطابق نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں