چین نے بیلٹ اینڈ روڈانیشیٹو کی کامیابیوں بارے وائٹ پیپر جا ری کر دیا

بیجنگ (نیوز‌ ڈیسک) چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے وائٹ پیپر “بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر: بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے اہم تجربہ” کے اجراء کے لئے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق

نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے بارے میں چینی صدر شی جن پھنگ کی نظریات کی روشنی میں یہ وائٹ پیپر منظم طریقے سے “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کے تاریخی پس منظر، وژن، تجربات کے طریقہ کار، عملی کامیابیوں اور عالمی اہمیت کی وضاحت کرتا ہے، گزشتہ 10 سالوں میں “بیلٹ اینڈ روڈ” انیشیٹو کی کامیابیوں کو جامع طور پر متعارف کراتا ہے، اور “بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ اشتراک کے چینی عزم اور اقدامات کی وضاحت کرتا ہے۔

وائٹ پیپر تین حصوں اور تقریباً اٹھائیس ہزار الفاظ پر مشتمل ہے. ان میں سے ، مرکزی متن میں پانچ حصے شامل ہیں ، یعنی: پہلا ، چین سے آغاز اور دنیا سے تعلق۔ دوسرا، مشترکہ ترقی اور خوشحالی کی راہ کی تعمیر۔ تیسرا، ہمہ جہت اور ملٹی ڈومین کنکٹیویٹی کا فروغ۔

چوتھا، عالمی امن اور ترقی میں مثبت توانائی۔ پانچواں، مستحکم اور دور رس انداز میں “بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلی معیار کی مشترکہ تعمیر کافروغ ۔
وائٹ پیپر 8 زبانوں میں جاری کیا گیا ہے، جن میں چینی، انگریزی، فرانسیسی، روسی، جرمن، ہسپانوی، عربی اور جاپانی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں