بابراعظم

ہماری مڈل آرڈر میں بیٹنگ نہیں چل سکی، بابر اعظم

احمد آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت سے شکست کا ملبہ مڈل آرڈر پر ڈال دیا۔

احمد آباد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2023 کے 12 ویں میچ میں بھارت سے 7 وکٹوں سے شکست پر بابر اعظم نے تبصرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم نے آغاز اچھا کیا تھا لیکن ہم آخر میں اچھا نہیں کھیلے، دراصل ہماری مڈل آرڈر میں بیٹنگ نہیں چل سکی۔بابر اعظم نے کہا کہ بھارت کے خلاف نئی گیند سے ہم اچھی بولنگ نہیں کرسکے۔

پاکستانی کپتان نے بھارتی کپتان اور اوپنر روہت شرما کی بیٹنگ کی تعریف کی اور اسے غیر معمولی قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں