لاہور(نیوز ڈیسک)750روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج ( سوموار)16اکتوبرکوہو گی ۔
مذکورہ قرعہ اندازی کا پہلا انعام 15لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں5لاکھ روپے کی3اور تیسرے انعام میں9300روپے مالیت کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوںمیں تقسیم ہوں گے۔