سرکاری سکولوں

سرکاری سکولوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ احتجاج جاری، تعلیمی سر گرمیوں کا مسلسل مکمل بائیکاٹ

مکوآنہ (گلف آن لائن)فیصل آباد سرکاری سکولوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ احتجاج جاری، اساتذہ کا تعلیمی سر گرمیوں کا مسلسل مکمل بائیکاٹ، حکو مت کے خلاف سخت نعرے بازی،نجکاری کا فیصلہ نا منظور، سکولوں کی نجی کاری کسی صورت بھی نہیں ہونے دینگے سکولز کی نجکاری کا فیصلہ واپس لیا جائے اساتذہ،طلبا و طالبات اور والدین کا حکومت پنجاب سے مطالبہ، اگر مطالبہ پورا نا ہوتو پنجاب اسمبلی اور گورنر ہائوس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ کا پرامن احتجاج جاری ہے گذشتہ روز بھی مانانوالہ فیصل آباد غلام محمد اآباد، بھوانہ بازار، جھنگ روڈ،گلبرک، سمن آباد،سمیت فیصل آباد ضلع بھر کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ اور طلبہ نے تعلیمی سر گرمیوں کا مکمل بائیکاٹ اور سکولوں کے باہر ]رامن احتجا ج کیا اس موقع پر،نجکاری کا فیصلہ نا منظور اور حکومت پنجاب کے خلاف شدید نعرے باز ی کی اساتذہ کاکہنا تھا کہ ہم سکولوں کی نجی کاری کسی سورت بھی نہیں ہونے دیگے اگر حکومت نے ہمارے مطالبے پورے نہ کئے تو یہ احتجاج کا سلسلہ جاری رہے اور گورنر ہائوس اور پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنے دیئے جائیں گے ان کاکہنا تھاکہ حکومت ڈنڈے کے زور پر کیسے اپنی رٹ قائم کر سکتی ہے .

اگر پنجاب حکومت نے اساتذہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا ہی سلوک رکھا تو اساتذہ کے طلبا و طالبات سمیت والدین اور عام شہری بھی شریک ہونگے اور یہ تحریک دن بدن زور پکڑے گی جس سے نقصان ریاست کا ہی ہوگا اس لئے ریاست کے ٹھیکیداروں کو چاہئیے کہ اساتذہ کے جائز حقوق کو تسلیم کیا جائے تاکہ سکولز میں تدریسی عمل شروع ہو سکے،بحثیت قوم تعلیمی معاملات میں ہم پوری دنیا سے پیچھے ہیں اس لئیے قوم کے معماروں کو عزت کے ساتھ مطالبات کو خوش اسلوبی سے حل کیا جائے اساتذہ،طلبا و طالبات اور والدین نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پرانے قوانین کو فوری بحال کیا جائے اور سکولز کی نجکاری کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں