پنگ لی یوان

پنگ لی یوان کا غیر ملکی رہنماؤں کی بیگمات کے ساتھ چائنا آرٹس اینڈ کرافٹس میوزیم کا دورہ

بیجنگ(نیوز ڈیسک) صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پنگ لی یوان نے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون فورم میں شرکت کرنے والے غیر ملکی رہنماؤں کی بیگمات کے ساتھ چائنا آرٹس اینڈ کرافٹس میوزیم (چائنا انٹیجیبل کلچرل ہیریٹیج میوزیم) کا دورہ کیا ۔
اس موقع پر پنگ لی یوان نے کہا کہ ثقافت “بیلٹ اینڈ روڈ” کےشراکت دار ممالک کے درمیان اتحاد اور تعاون کا روحانی بندھن ہے۔

ثقافت تبادلوں سے مالا مال ہوتی ہے، اور تہذیبیں باہمی سیکھ سے رنگا رنگ ہوتی ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ لوگوں کے درمیان تبادلوں اور روابط کو مزید مضبوط کیا جائے گا ، نسلوں کی دوستی جاری رکھی جائے گی اور مشترکہ ترقی حاصل کی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں