اشیائے خورونوش

پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیائے خورونوش سستی نہ ہو سکیں

لاہور(گلف آن لائن)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود صوبائی دارالحکومت میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں چینی، دالیں، گھی، آٹا، گوشت، پھل اور سبزیاں سستی نہیں ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر اور پٹرول سستا ہونے سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 15 سے 20 فیصد تک فوری کمی ہونی چاہیے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جب پٹرول مہنگا ہوتا ہے تو راتوں رات اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں مگر قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیائے خورونوش کی قیمتیں برقرار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں