میاں جاوید لطیف

مینار پاکستان پر پاکستانی عوام میاں نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں گے، میاں جاوید لطیف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنماء اور سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ مینار پاکستان پر پاکستانی عوام میاں نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں گے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مینار پاکستان کا جلسہ میاں نواز شریف کی زندگی کے بڑے جلسوں میں سے ایک ہو گا ۔

انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو کو بات کرنے سے پہلے آصف زرداری صاحب سے پوچھ لینا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ بلاول زرداری کی بہت عزت کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ بلاول گھر کے بڑے سے پوچھ کر بتائیں مینار پاکستان پر2011 میں جلسے میں حصہ ڈالنے والے کون تھے اور انھیں کیا صلہ دیا گیا تھا؟۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان اسمبلی میں عدم اعتماد اور سینٹ چیئرمین کے انتخاب پر مخصوص قوتوں کا ساتھ دے کر انھیں کیا ملا تھا۔ جاوید لطیف نے کہاکہ کیا یہ درست ہے کہ کسی کی خواہش پر ہائی جیکر بنا کر سزا دے دی جائے۔

انہوںنے کہاکہ ملک ڈوبنے لگے تو پھر 2008 میں انصاف کے دروازے کھولے جائیں اسکے بعد 2017 میں پھر ناانصافی ہو اور 7سال بعد پھر انصاف کا دروازہ کھلے_کیا اسے انصاف کہیں گے؟۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کو ملک اور عوام نے بھگتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں