یوٹیلیٹی اسٹورز

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن چینی کی خریداری میں کامیاب ،20ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی ،یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کا بحران ختم

اسلام آباد (گلف آن لائن) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن چینی کی خریداری میں کامیاب ہوگئی ،20ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی جس کے باعث یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کا بحران ختم ہوگیا ۔یوٹیلیٹی اسٹورز ذرائع کے مطابق اخراجات ملا کر کارپوریشن کو فی کلو چینی تقریباً 150 روپے میں پڑے گی جو چند روز میں یوٹیلیٹی اسٹورز پرچینی کی دستیابی ہوجائے گی۔

کارپوریشن ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پراسٹاک ختم ہونے کے باعث چینی کا بحران ہے، اسٹورز کیلئے چینی کا 40 ہزار میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر کھولا گیا تھا جس پر 135 روپے 27 پیسے فی کلو کیحساب سے کم سے کم بولی ملی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں