سینیٹر مشتاق احمد

سب کچھ ڈیل کے تحت ہو رہا ہے، کوئی لیول پلیئنگ نہیں ہے،سینیٹر مشتاق احمد

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)جماعتِ اسلامی کے رہنما و سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کوئی لیول پلیئنگ نہیں ہے، سب چیزیں ڈیل کے تحت ہو رہی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مشتاق احمد نے کہا کہ میں نے بار بار مطالبہ کیا اور خط لکھا کہ سینیٹ کا اجلاس بلائیں ان چیزوں کو ڈسکس کریں لیکن سینیٹ کا اجلاس نہیں بلایا جا رہا تو کوئی لیول پلیئنگ نہیں ہے۔

اْنہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایکس (ٹوئٹر ) پر فلسطین کا جھنڈا لگانے پر سراہتے ہوئے کہا کہ سب غزہ میں اسرائیل کے مظالم کے خلاف ہیں۔جماعتِ اسلامی کے رہنما نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے غزہ کا ساتھ دیا، صرف پاکستان کے کھلاڑیوں ہی نے نہیں دنیا بھر کے کھلاڑیوں نے غزہ کے مظلوموں کا ساتھ دیا ہے، پاکستان کے ہر طبقے سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ غزہ کا ساتھ دیں۔اْنہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے اداکاروں نے بھی اسرائیل کے مظالم کے خلاف غزہ کا ساتھ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں