ثناء خان

فلسطین کیساتھ تھی، آج بھی ہوں اور کل بھی رہوں گی، ثناء خان

ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارت کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے بھی فلسطین پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھا دی۔سوشل میڈیا اکائونٹ پر ثناء خان نے لکھاکہ بے رحم اور بے شرم لوگوں نے اسپتال اور معصوم بچوں پر حملہ کیا اور وہ اسے دفاع کہتے ہیں۔

اسرائیل کے حوالے سے انہوں نے لکھاکہ پریشان نہ ہوں آپ سب نے ہمیشہ کیلئے جہنم میں اپنے لیے ایک خاص جگہ بنالی ہے۔ثناء خان نے دوسری اسٹوری میں لکھا کہ کل بھی فلسطین کے ساتھ تھی، آج بھی فلسطین کے ساتھ ہوں اور کل بھی رہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں