چینی اور تیل

چینی اور تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون کے اعدادوشمار سامنے آ گئے

لاہور(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں چینی اور تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون کے حوالے سے اعدادوشمار سامنے آ گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق نگران حکومت اورعسکری قیادت نے ملکی سالمیت و استحکام کے پیش نظر سخت اقدامات لینے کا فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں ماہ ستمبر سے ملک بھر میں چینی اور تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون کا آغازکیا گیا۔

یکم ستمبر سے 15 اکتوبر تک کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر سے تقریباً 1052 میٹرک ٹن چینی اور 0.244 ملین لیٹر تیل برآمد ہوا، جبکہ آپریشن کے دوران صرف بلوچستان سے 1.315 میٹرک ٹن چینی برآمد ہوئی،پنجاب سے 0.008، سندھ سے 0.020 اوربلوچستان سے 0.016 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوا۔ماہرین کے مطابق اسمگلنگ کی روک تھام سے ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں