علیزے شاہ

علیزے شاہ نے نیا ہیئر اسٹائل اپنا لیا، ویڈیو وائرل

لاہور(گلف آن لائن) خوبرو اداکارہ علیزے شاہ نے نیا ہیئر اسٹائل اپنا لیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔اداکارہ علیزے شاہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں کے پوپ سے متاثر ہوکر گلابی بالوں کا نیا ہیئر اسٹائل اپنائے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیزے شاہ نے باربی کی طرح بالوں کو گلابی رنگ کیا ہوا ہے اور میک اپ بھی ان کا گلابی رنگ کا ہی ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا انہوں نے یہ فلٹر استعمال کیا ہے یا پھر ایکسٹینشن ہے تاہم ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور مداح اس پر کمنٹس بھی کررہے ہیں۔علیزے شاہ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 4.3 ملین سے زائد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں