مریم نواز

مریم نواز کی پچاسویں سالگرہ 28اکتوبر کو منائی جائے گی

ٹھٹھہ صادق آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پچاسویں سالگرہ 28اکتوبر کو منائی جائے گی اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام سالگرہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ مریم نواز اپنی سالگرہ لندن میں منائیں گی۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز28اکتوبر1973ء کو پیدا ہوئیں،مریم نواز کی شادی1992ء میں کیپٹن(ر) صفدر سے ہوئی۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ مریم نواز کا سیاسی سفر 2013ء کے انتخابات سے شروع ہوا جب انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم ایسے زبردست اور کامیاب انداز میں چلائی کہ میاں نواز شریف ملک کے تیسری بار وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

مریم نواز صرف سیاسی میدان میں ہی نہیں بلکہ خواتین کے حقوق اور بچیوں کی تعلیم کے فروغ میں بھی نمایاں ہیں اور اسی بناء پر برطانوی نشریاتی ادارے نے نواز شریف کے دور اقتدار میں انہیں دنیا کی 100 سربراہان مملکت کی بااثر بیٹیوں میں شامل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں