ٹک ٹاکر علیزہ سحر

ویڈیو لیک کا معاملہ، ٹک ٹاکر علیزہ سحر نے ایف آئی اے میں رپورٹ جمع کرادی

لاہور(نیوز ڈیسک) معروف ٹک ٹاکرعلیزہ سحر نے ویڈیو لیک ہونے کے معاملے پر کہاہے کہ میرے متعلق غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔

علیزہ سحر نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ مجھے اپنی ویڈیو لیک ہونے کا 3دن پہلے پتہ چلا تھا جس کے بعد میں اگلے دن ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان کے پاس گئی جنہوں نے میرے ساتھ مکمل تعاون کیا۔

علیزہ سحر کے مطابق ایف آئی اے نے انھیں بتایاکہ ویڈیو لیک کرنے والے شخص کا تعلق اوکاڑہ سے ہے جو کہ اب قطر میں رہتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کی وائرل ویڈیو کے بعد ان سے متعلق جعلی انٹرویوز کی ویڈیوز بنائی گئیں اور ان سے متعلق غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں