جیولوجیکل انجینئرنگ

یو ای ٹی لاہور ،جیولوجیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی مفاہمتی یاداشت کی تجدید ، مسودہ وائس چانسلر کے حوالے

لاہور ( نیوز ڈیسک)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے جیالوجیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی مفاہمتی یاداشت کی تجدید کردی گئی ہے ۔

ڈیپارٹمنٹ کے ہونہار ، متحرک فکلیٹی ممبر اور کورآرڈینٹرڈاکٹر حافظ محمداویس راشد نے ایم او یو کی تجدید کا علامتی مسودہ وائس چانسلر کے حوالے کردیا ۔ یہ مفاہمتی یاداشت تعلیمی تعاون کا سنگ بنیاد اور شعبہ کے تعلیمی اور پیشہ ورانہ ترقی کے سفر میں ایک نئے باب کی اضافہ ہے جو کہ جو جیولوجیکل انجینئرنگ کے شعبے میں بہتری کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے، مفاہمتی یاداشت نے علم، تحقیق اور وسائل کو بانٹنے کی راہ ہموار کی ہے جو طلبا کو اس میدان میں مہارت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تجدید شدہ یاداشت وائس چانسلر کے حوالے کرنے کی سادہ مگر پروقار تقریب میں میں فیکلٹی آف ارتھ سائنسز اینڈ انجینئرنگ (FESE) کے ڈین، شعبہ کے چیئرمین، رجسٹرار اور دیگر معزز فیکلٹی ممبران شریک ہوئے۔ ایم او یو کو حوالے کرنا باہمی تعاون کے ورثے کو محفوظ رکھنے کا ایک علامتی عمل ہے جبکہ جیولوجیکل انجینئرنگ میں علمی اور پیشہ ورانہ کامیابیوں سے بھرے مستقبل کی منزل بھی طے کرتا ہے۔

معاہدے کی تجدید سے جیولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کو نئے مواقع تلاش کرنے اور طلبا کیلئے سہانے مستقبل کے راستے کھلیں گے یہ ایم او یو ڈیپارٹمنٹ کو ادارے اور پارٹنر تنظیم کے درمیان پل کے طور پر کام کرتے ہوئے جیولوجیکل انجینئرنگ کی عمدہ کارکردگی کے حصول میں بہت سارے مواقع اور پیشرفت کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں