ایرانی صدر

صیہونی حکومت ریڈ لائن پار کر چکی ہے ،ایرانی صدر

تہران (گلف آن لائن)ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت ریڈ لائن پار کر چکی ہے جو کسی کو بھی ایکشن لینے پر مجبور کر سکتی ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ایک بیان میں ابراہیم رئیسی نے کہا کہ واشنگٹن ہمیں کچھ نہ کرنے کا کہتا ہے لیکن وہ اسرائیل کی وسیع حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے مزاحمتی اتحاد کو پیغامات بھیجے لیکن ان کا جواب انہیں واضح طور پر میدان جنگ میں ملا۔ واضح رہے کہ اسرائیل کے غزہ پر فضائی اور زمینی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار تک پہنچ گئی ہے اور ان شہید ہونے والوں میں آدھی تعداد بچوں کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں