پوتین کا انتباہ

امریکہ منظم طریقے سے افراتفری پھیلا رہا ہے، روسی صدر

ماسکو(گلف آن لائن) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ منظم طریقے سے افراتفری پھیلا رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں افراتفری کا ذمہ دار ہے اور مشرق وسطیٰ کے مسائل کی جڑ امریکہ ہے۔

انہوں ںے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ منظم طریقے سے افراتفری پھیلا رہا ہے اور فلسطین میں بیگناہ لوگوں کی موت کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ تنازع کا حل فلسطینی ریاست کا قیام ہے جبکہ امریکہ اور اتحادی عالمی عدم استحکام کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں