فواد چودھری

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری گرفتار، اہلیہ نے تصدیق کر دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ٹوئٹ میں فواد چودھری کی اہلیہ حبا چودھری نے دعوی کیا ہے کہ ان کے شوہر کو گرفتارکر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ حبا چودھری کا کہنا تھا کہ فواد چودھری کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے، فواد چودھری کو سادہ لباس میں ملبوس افراد اور پولیس نے گرفتار کیا، ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا کہ کیوں گرفتار کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی دفعہ 144 کی خلاف وزری کے کیس میں 13 نومبر تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تھی۔ واضح رہے کہ فواد چودھری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں