غلام سرور

غلام سرور 9نومبر کو باضابطہ طو رپر آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کرینگے

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سابق مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی خوشی میں خصوصی تقریب کا اعلان کیا ہے اور وہ9نومبر کو آئی پی پی قائدین کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے ۔بتایا گیا ہے کہ غلام سرور خان نے پارٹی کی مرکزی قیادت کو ٹیکسلا بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا،

خصوصی تقریب میں پیٹرن انچیف جہانگیرخان ترین اورمرکزی صدر عبدالعلیم خان خصوصی مہمان ہوں گے،آئی پی پی کے مرکزی قائدین عون چوہدری اور اسحاق خاکوانی سمیت دیگر بھی شریک ہوں گے ۔استتقبالیہ تقریب علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں