بشریٰ انصاری

ہمارے دور کی نسبت آج شوبز میں آنیوالوں کو زیادہ مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، بشریٰ انصاری

لاہور (نیوز ڈیسک) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ ہمارے دور کی نسبت آج شوبز میں آنے والوں کو گھر والوں کی زیاد ہ مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑتا کیونکہ اب والدین اپنے بچوں کو خود سپورٹ کرتے ہیں ،جس دور میں ہم نے اداکاری کا آغاز کیا وہ بڑا کٹھن دور تھا لیکن کے آج کے فنکار کو ٹیکنالوجی سمیت کئی طرح کی سہولیات میسر ہیں۔

ایک انٹر ویو میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ تین ، چار دہائیاں پہلے شوبز میں آنے والوں نے بڑا مشکل دور دیکھا ہے اور اس دور کے مقابلے میں آج کی مشکلات کوئی معنی نہیں رکھتیں ۔ ایسا نہیں کہ آج مقام حاصل کرنے کے لئے محنت نہیں کرنا پڑتی تاہم اب سہولتوں کی وجہ سے آسانیاں پیدا ہو گئی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھی سناہے کہ کئی اداکاروں اور گلوکاروں کو شوبز میں آنے کی وجہ سے ماریں بھی کھانا پڑیں لیکن وہ لوگ دوسروں کی نسبت زیادہ کامیاب بھی ہوئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں