برنی سینڈرز

فلسطینی بچے بھی اتنے ہی اہم ہیں جتنے اسرائیلی اور امریکی بچے، برنی سینڈرز

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)مریکی سینیٹر اور سابق صدارتی امیدوار برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ فلسطینی بچے بھی اتنے ہی اہم ہیں جتنے کہ اسرائیلی اور امریکی بچے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی تباہی جدید دور کے سب سے زیادہ ہولناک لمحات میں سے ایک ہے۔

برنی سینڈرز کا کہناتھا کہ پناہ گزینوں کے کیمپوں اور ایمبولینسوں پر اندھا دھند بمباری سے ہزاروں مرد، عورتوں اور بچوں کا قتل عام کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں