چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کیخلاف 3کیسز کی سماعت بغیر کارروائی 14 نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف احتجاج، توڑ پھوڑ سے متعلق 3 کیسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی،انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی،

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 3درخواست ضمانتوں پر سماعت بغیر کارروائی 14نومبر تک ملتوی کر دی،انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں