انٹونی بلنکن

امریکی وزیر خارجہ کا دورہ ترکیہ ، اسرائیل حماس جنگ اور مستقبل پر تبادلہ خیال

واشنگٹن(گلف آن لائن)امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلینکن مشرق وسطی امریکی مشن کے سلسلے میں ترکیہ کے دورے پر انقرہ پہنچ گئے ۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق وہ اسرائیل حماس تنازعے کے تناظر میں علاقے کے رہنماوں سے ملاقاتوں میں جنگ کو پورے مشرق وسطی تک پھیلنے سے روکنے کے معاملے پر بات کر رہے ہیں۔

البتہ اردن ، مصر کے وزرائے خارجہ اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمد عباس کے ساتھ انہوں نے مائنس حماس کے امور اور غزہ کے مستقبل پر بھی امریکی آئیڈیازپیش کیے ہیں۔واضح رہے غزہ میں رجیم چینج کی امریکی خواہش ان دنوں زیر بحث ہے۔اس بارے میں امریکہ تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ رسمی رابطے چاہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں