نگران وزیراطلاعات

حکومت پاکستان کی جانب سے 90ملین کا سامان متاثرین کیلئے بھجوایا جارہا ہے،نگران وزیر خارجہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہاہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جاری معصوم فلسطینیوں کی شہادتوں پر رنجیدہ ہیں، خواہش ہے کہ فلسطینی عوام کو ان کا حق جلد حاصل ہو،پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو روکا جائے،

یقین دلاتا ہوں کہ ہم مشکل وقت میں اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور رہیں گے۔منگل کے روزپاکستان سے غزہ میں فلسطینیوں کیلئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے 90ملین کا سامان متاثرین کیلئے بھجوایا جارہا ہے،امدادی سامان انسانی ہمدردی کی بنیادپر بھجوایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جاری معصوم فلسطینیوں کی شہادتوں پر رنجیدہ ہیں،پاکستانی عوام فلسطینیوں کی شہادتوں پر بہت افسردہ ہے۔جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ فلسطینی عوام کو ان کا حق جلد حاصل ہو،پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو روکا جائے،گزشتہ ایک ماہ سے فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔

نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ وزیراعظم، افواج پاکستان اور عوام مشکل وقت میں اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور رہیں گے،آئندہ بھی فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے رہیں گے،فلسطینی عوام کافی عرصے سے ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں،اقوام متحدہ کو غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لینا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں