کراچی(نیوز ڈیسک)اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہاہے کہ انتخابات ملکی مسائل کا حل ہیں، 8فروری کو انتخابات ہونے چاہئیں، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے پاس کوئی نئی بات نہیں، پیپلز پارٹی کےخلاف ہر دور میں اتحاد بنتے رہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ سب آپس میں ملے ہوئے ہیں انہیں اپنی اور پیپلز پارٹی کی حیثیت کا پتہ ہے،
اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ اس بار زیادہ سیٹیں لیں گے، کراچی سے بھی سیٹیں جیتیں گے،انہوں نے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے اتحاد کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیاست میں کبھی دروازے بند نہیں ہوتے۔