صبور علی

صبور علی کی سرخ پھولوں کے ساتھ قاتلانہ اداؤں پر مداح دل ہار بیٹھے

لاہور (گلف آن لائن) معروف پاکستانی اداکارہ صبور کی گلاب کے پھولوں کے ساتھ نئی تصاویر پر مداح دل ہار بیٹھے۔حال ہی میں اداکارہ صبور علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جن میں انہوں نے ہاتھوں میں سرخ گلاب کے پھولوں کا گلدستہ تھام رکھا ہے، تصاویر میں اداکارہ نے پرنٹڈ شرٹ زیب تن کر رکھی ہے۔

اس کے علاوہ دلکش لباس سے میچنگ کرتا صبور علی کا سرخ بیگ بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا جب کہ تصاویر کے اس کلیکشن میں براؤن بلی بھی پیش پیش تھی۔یہ تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے خوب تعریفیں سمیٹ رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں